اہم خبریں پاکستان پاکستان24

چین سے مزید ویکسین پہنچ گئی، ایسٹرازینیکا کی قلت برقرار

جون 20, 2021 2 min

چین سے مزید ویکسین پہنچ گئی، ایسٹرازینیکا کی قلت برقرار

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں چین سے سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں تاہم ایسٹرا زینیکا ویکسین کی عدم دستیابی پر بیرون ملک جانے والے احتجاج کر رہے ہیں.

اتوار کو عالمی وبا کورونا کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ویکسین کی قلت اگلے ہفتے ختم ہو جائے گی.

قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ 15 لاکھ ویکسین کی کھیپ اتوار کو پہنچ رہی ہے جبکہ اگلے دس دنوں میں ملک میں مزید 50 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچ جائیں گی۔

گزشتہ دو دنوں سے ملک کے بڑے ویکسینیشن سینٹرز سے ویکسین کی قلت کی خبریں آ رہی ہیں۔
نے اپنے بیان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد کو ریکارڈ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جون کی 12 سے 18 تاریخ کے دوران ملک بھر میں 23 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی، اس طرح یومیہ تین لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

اسد عمر نے امید ظاہر کی کہ اگلے ہفتے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی، لاہور کے علاوہ اسلام آباد کے کئی ویکسینیشن مراکز سے بھی شکایات آ رہی ہیں کہ وہاں شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لگائی جا رہی جبکہ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو بھی نہیں مل رہی۔

این سی او سی کے مطابق 18 جون تک ملک میں ایک کروڑ 27 لاکھ افراد کو ویکیسن لگوائی جا چکی ہے۔

پاکستان میں امریکی ویکسین فائزر اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا کے لیے شہری مارے مارے پھر رہے ہیں.

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں گزشتہ ہفتے سے نرمی کی گئی ہے اور حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے