پاکستان24

نواز شریف کی دو مقدمات میں اپیلیں خارج، سزائیں برقرار

جون 24, 2021 < 1 min

نواز شریف کی دو مقدمات میں اپیلیں خارج، سزائیں برقرار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سااؤں کے فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تو اپیلوں کی بحالی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

سولہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ سابق وزیراعظم پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیا جا چکا ہے، نواز شریف کے مفرور ہونے کی وجہ سے درخواستیں خارج کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

تفصلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا بحال رہیں گی، نواز شریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تو اپیلوں کی بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزائیں سنائیں تھی، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال اور العزیزیہ میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت علاج کے سلسلے لندن میں مقیم ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے