کینٹ حکام نے ایبٹ آباد کے بانی جیمز ایبٹ کا دفتر مسمار کر دیا
Reading Time: < 1 minuteایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ نے شہر کے بانی میجر جیمز ایبٹ کے دفتر کی تاریخی عمارت گرا دی ہے جس پر صوبے کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ڈی جی آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد کینٹ کے سی ای او کینٹ کے خلاف فوری مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈی پی او کو خط لکھا ہے۔
ڈی پی او کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمے نے ایبٹ آباد شہر کی تاریخی عمارتوں کو پہلے کی ڈاکومنٹ کیا ہے اور کینٹ کے حکام کو وقتا فوقتا ایسی عمارتوں کے حوالے سے خبردار کیا مگر بلڈنگز کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ممتاز قانون دان ظفر ایڈوکیٹ نے عمارت گرانے کے حوالے سے ڈی جی کو آگاہ کیا۔
حکام کے مطابق ایبٹ آباد میں میجر جیمز ایبٹ آباد کا دفتر تاریخی ورثہ تھا۔
خط کے متن کے مطابق میجر جیمز ایبٹ نے ہی ایبٹ آباد شہر کی بنیاد رکھی۔
Array