کھیل

نیوزی لینڈ کا 18 سال بعد دورہ پاکستان سکیورٹی سے مشروط

جون 27, 2021 < 1 min

نیوزی لینڈ کا 18 سال بعد دورہ پاکستان سکیورٹی سے مشروط

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم رواں برس 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ اگر سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہوئے تو ان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ بورڈ اور وہاں کی حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے، سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جانا، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کر لیں گے، ہم پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔‘

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیل سکے گی۔

اس سیریز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاری کا آغاز کر سکیں گے جو رواں برس اکتوبر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بھی مختصر فارمیٹ کی سیریز کھیلنے کا شیڈول جاری کر چکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے