پاکستان میں اقتصادی بحران کی وجہ عدالتیں ہیں: وزیر اطلاعات
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے عدالتی نظام کی وجہ سے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے.
بدھ کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا.
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟
انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے.
خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ جبکہ نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا ہے.
Array