اہم خبریں پاکستان

سابق جسٹس شوکت صدیقی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ گئے، اعزاز میں تقریب

جولائی 1, 2021 < 1 min

سابق جسٹس شوکت صدیقی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ گئے، اعزاز میں تقریب

Reading Time: < 1 minute

‏اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کی 30 جون کو ریٹائرمنٹ کی تاریخ کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا.

اس موقع پر ان کو شیلڈ پیش کی گئی. تین گھنٹے پر محیط تقریب میں سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی، ان کے صاحبزادے حنبل صدیقی ، صدر ثاقب بشیر (ایکسپریس نیوز) ، سیکریٹری جنرل احتشام کیانی (24 نیوز) ،ایسوسی ایشن کے سابق صدر اویس یوسفزئی (جیو نیوز) سابق صدر عامر سعید عباسی (دنیا نیوز ) کے علاوہ سینئر صحافی مطیع اللہ جان ،سینئر صحافی اعظم خان (بی بی سی اردو) ،سینئر صحافی ریاض الحق (ڈان نیوز) ،پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی (پبلک نیوز) اور سیکریٹری راجہ محسن اعجاز (دنیا نیوز) نے شرکت کی .

تقریب میں ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نائب صدر امبرین علی (کیپٹل ٹی وی ) ، جوائنٹ سیکرٹری فرح ماہ جبیں (ہم نیوز) ،سابق سیکرٹری جنرل ضیغم نقوی (ایکسپریس نیوز) ،سابق سیکریٹری جنرل فیاض محمود (بول نیوز ) ،سابق سیکرٹری جنرل فیصل ساہی (پبلک نیوز) ،ممبر گورننگ باڈی زبیر قریشی (پاکستان ابزرور) ،ممبر گورننگ باڈی آصف نوید (آج نیوز) ،ممبر گورننگ باڈی عمر برنی (نیوز ون)، ایسوسی ایشن کے ممبران شاہ خالد (اے آر وائی نیوز ) ،سہیل رشید (سما نیوز) ، رضوان شہزاد (ایکسپریس ٹریبیون) ، عابد علی آرائیں (صباح نیوز) ،راجہ شہزاد (سما نیوز) بھی شریک تھے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے