فلپائنی فوج کا طیارہ جنگل میں اتر کر تباہ، 29 ہلاک
فلپائن میں فوجیوں کو مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں آپریشن کے لیے لے جانے والے فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے.
فلپائن کے وزیر دفاع ڈلفن لورنزانا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی طیارے کے حادثے میں 40 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ سی 130 جہاز میں عملے سمیت 92 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر فوجی جوان تھے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے دور ہٹ گیا تھا۔
اس سے قبل فوج کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سی 130 جہاز پر 85 فوجی جوان سوار تھے جبکہ ایئر فورس کے طیارے کے عملے کے سات افراد بھی تھے۔
پائلٹ نے غلطی سے جہاز رن کے بجائے قریبی جنگل میں اتارنے کی کوشش کی.