اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

طالبان سے لڑائی میں جان بچا کر ایک ہزار افغان فوجی تاجکستان فرار

جولائی 5, 2021 < 1 min

طالبان سے لڑائی میں جان بچا کر ایک ہزار افغان فوجی تاجکستان فرار

Reading Time: < 1 minute

تاجکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان فوج کے ایک ہزار سے زائد اہلکار طالبان سے جھڑپ میں جان بچا کر ان کی سرحد میں داخل ہوئے ہیں۔

پیر کو تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بتایا کہ 1,037 افغان فوجی اہلکار رات کو طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اپنی جانیں بچانے کے لیے ان کے ملک پہنچے۔

تاجکستان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کمیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اچھے ہمسائے کے اصولوں اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے افغان حکومتی فورسز کے عسکری اہلکاروں کو تاجکستان کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔‘

خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ طالبان نے بدخشاں صوبے کے چھ اضلاع کا ’مکمل کنٹرول‘ سنبھال لیا ہے۔
سینکڑوں افغان دستے مئی کے اوائل میں طالبان کے حملوں کی وجہ سے تاجکستان کی حدود میں پہلے ہی داخل ہو چکے تھے۔

عسکریت پسندوں نے افغانستان کے درجنوں اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے جس سے یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ ستمبر میں امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغان فوج کو طالبان کے سامنے جھکنا پڑے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال گیارہ ستمبر کے حملوں کی بیسویں سالگرہ تک امریکی افواج کو افغانستان سے انخلا کا حکم دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے