اہم خبریں پاکستان24 متفرق خبریں

بالی وڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار چل بسے

جولائی 7, 2021

بالی وڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار چل بسے

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کے اہلخانہ نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے موت کی اطلاع دی ہے.
دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا وہ پشاور میں پیدا ہوئے تھے. ان کو ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا.

98 سالہ دلیپ کمار کو گذشتہ بدھ کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین دلیپ کمار کے انتقال پر ان کی لازوال اداکاری کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں.

سید کاشف رضا نے لکھا کہ: ”قصہ خوانی بازار کے یوسف خان نے اپنی داستان سمیٹ لی“.

دلیپ کمار کو پہلے چھ جون کو ہسپتال لے جایا گیا تھا ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ ’وٹس ایپ کے فارورڈ میسیجز پر یقین مت کیجیے، صاحب کی حالت بہتر ہے۔ آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ دو سے تین دن میں اپنے گھر ہوں گے۔‘

قبل ازیں دلیپ کمار کو 11 جون کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
دلیپ کمار گذشتہ کچھ برسوں سے گردے کی تکلیف اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل اور ڈسچارج ہوتے رہے ہیں۔ کچھ سال پہلے اداکار نے اپنی سالگرہ ہسپتال میں منائی تھی جہاں ان کا بخار اور ٹانگ میں سوجن کے لیے علاج جاری تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے