پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

فیصل واوڈا نااہلی کیس، درخواست گزار کہاں غائب ہو گئے؟

جولائی 8, 2021 < 1 min

فیصل واوڈا نااہلی کیس، درخواست گزار کہاں غائب ہو گئے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس میں درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے.

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں سماعت کرتے ہوئے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ درخواست گزار میاں آصف محمود کے وکیل خود نہیں آتے، لگتا ہے وہ کیس میں دلچسپی نہیں رکھتے، ریلیف نہیں چاہیے تو ہمیں کیوں ڈسٹرب کرتے ہیں۔

سماعت کے بعد صحافی مطیع اللہ جان سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین مجھ سے ڈرتے ہیں نہ میں کسی ڈرتا ہوں۔ مسلم لیگ ن والے حکومت سے مفاہمت یا منافقت جو بھی چاہتے ہیں اس کا جواب وہ ہی دے سکتے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار میاں آصف محمود کے نمائندے نے بتایا کہ آصف محمود کی ساس کا انتقال ہوا ہے اس لیے وہ نہیں آئے۔

رشید اے رضوی کے معاون وکیل نے بتایا کہ رشید اے رضوی کا کینسر کا علاج چل رہا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکے۔

ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ درخواست گزاروں میاں آصف محمود اور قادر مندوخیل کوآخری موقع دیتے ہیں۔ اس کے بعد مزید التوا نہیں دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

صحافی مطیع اللہ جان سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ہار جیت ہر چیز کا حصہ ہوتا ہے۔ ڈرنا صرف اللہ کی ذات سے چاہیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے