پہلے ون ڈے میں پاکستان کو بدترین شکست، انگلینڈ فاتح
Reading Time: < 1 minuteکارڈف میں کھیلے جا رہے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پاکستانی شائقین سخت مایوسی کا شکار رہے.
142 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے باآسانی 22 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
خیال رہے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے والی پوری ٹیم قرنطینہ میں تھی اور نئی ٹیم کھلائی گئی.
اوپنر ڈیوڈ ملان نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے زیک کرالی کے ساتھ 120 رنز کی شراکت داری بھی بنائی۔ زیک کرالی نے بھی صرف 50 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
Array