پاکستان24 کھیل

انگلش ٹیم کا کلین سویپ، پاکستانی کھلاڑی کرکٹ بھول گئے

جولائی 14, 2021 1 min

انگلش ٹیم کا کلین سویپ، پاکستانی کھلاڑی کرکٹ بھول گئے

Reading Time: 1 minute

کپتان بابر اعظم کی سینچری رائیگاں چلی گئی. انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ نے 332 رنز کا بڑا ہدف 48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلش بلے بازوں کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے۔

جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 95 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ حارث رؤف کی بال پر کپتان بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے۔

لیوس گریگوری نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ زیک کرولی نے 39، فل سالٹ نے 37 جبکہ کپتان بین سٹوکس نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 9 اوورز میں 65 رنز دے کر چار انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاداب خان نے 10 اوورز میں 61 رنز کے عوض دو جبکہ حسن علی نے 9 اوورز میں 69 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوورز میں 78 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

منگل کو ایجبسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

پاکستانی بلے بازوں نے پہلے دو میچز کی بہ نسبت تیسرے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور مہمان انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی سنچری تھی، وہ 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی ایک روزہ میچ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے