متفرق خبریں

صدر عارف علوی کی کشتی کی پیشکش، شہری کا گٹر صاف کرنے کا مطالبہ

جولائی 28, 2021

صدر عارف علوی کی کشتی کی پیشکش، شہری کا گٹر صاف کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد میں بارش کے بعد سیکٹر ای الیون میں سیلابی صورتحال کے بعد پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک مزاحیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی کشتی سمیت حاضر ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر جملے کسے ہیں۔

خان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شہری نے صدر کی پیشکش پر جواب میں لکھا کہ آپ کے جذبے کو سلام ہے۔ آپ کشتی کی تکلیف نہ کریں اس کے لیے ریسکیو والے اور آرمی جوان یقیناً موجود ہیں۔



شہری نے مزید لکھا کہ آپ کے پاس وقت ہو تو شہر کے گٹروں کی صفائی رہتی ہے، اگر آپ مہربانی کریں تو پانی کی نکاسی میں آسانی رہے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے