پکڑنا ہے تو آؤ مجھے پکڑو: حامد میر کا ایف آئی اے کو چیلنج
پاکستان میں سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی گرفتاری ان کو خاموش کرانے کی کوشش ہے مگر ایسا نہیں ہوگا اور ان کی آواز زیادہ بلند آہنگ ہوگی.
سنیچر کو ایک ٹویٹ میں حامد میر نے لکھا کہ : صحافی عمران شفقت نے کچھ عرصہ قبل میرے حق میں ایک وی لاگ کیا تھا اور عامر میر کا اتنا جرم کافی ہے کہ وہ میرا بھائی ہے دونوں کو آج ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے اگر مقصد مجھے خاموش کرانا ہے تو انشااللہ میری آواز آپ زیادہ زور سے سنیں گے پکڑنا ہے تو آؤ مجھے آ کر پکڑو #PressFreedom
صحافی عمران شفقت نے کچھ عرصہ قبل میرے حق میں ایک وی لاگ کیا تھا اور عامر میر کا اتنا جرم کافی ہے کہ وہ میرا بھائی ہے دونوں کو آج ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے اگر مقصد مجھے خاموش کرانا ہے تو انشااللہ میری آواز آپ زیادہ زور سے سنیں گے پکڑنا ہے تو آؤ مجھے آ کر پکڑو #PressFreedom
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 7, 2021
خیال رہے کہ صحافی عامر میر اور ولاگر عمران شفقت کی گرفتاری کے بعد لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد اکھٹی ہوئی ہے.

