پاکستان کے ارشد ندیم اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام
Reading Time: < 1 minuteٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام رہے ہیں. پاکستان نے اولمپکس میں آخری تمغہ 29 برس حاصل کیا تھا.
جیولن تھرو کے فائنل ایونٹ میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو ئے تو پاکستان کی میڈل کے حصول کی امیدیں دم توڑ گئیں.
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مردوں جیولن تھرو ایونٹ کے چیمپیئن نیرج چوپڑا قرار پائے جنھوں نے 87 اعشاریہ پانچ آٹھ میٹر دور جیولن پھینک کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ارشد ندیم نے مقابلہ خوب کیا لیکن اپنی پہلی تھرو 82 اعشاریہ چار میٹر دور پھینکی، ان کی دوسری تھرو فاؤل قرار پائی جبکہ ان کی تیسری تھرو 84 اعشاریہ چھ دو میٹر دور پہنچی۔
سنیچر کے روز ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی دوسری جیولن تھرو 84 اعشاریہ میٹرز دور جیولن پھینک کر پاکستانی شائقین کو خوشی سے سرشار کیا.
Array