پاکستان متفرق خبریں

ن لیگی ثنا زہری اور قادر بلوچ جیالے بن گئے

اگست 9, 2021 < 1 min

ن لیگی ثنا زہری اور قادر بلوچ جیالے بن گئے

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان میں قبائلی سردار نظام کے زیر سایہ جمہوریت میں ن لیگ کی حکومت میں شامل ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ اب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں تاہم مبصرین اس تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کو تیار نہیں.

بلوچستان کی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ قبائلی سرداروں کا اپنا ایک ہی حلقہ ہوتا ہے اور ان کو علاقے سے باہر زیادہ اثر و رسوخ حاصل نہیں ہوتا.

بلوچستان اس وقت باپ پارٹی کی حکومت ہے جس میں درجن بھر مختلف الخیال افراد کو ایک جھنڈے تلے اکھٹا کیا گیا ہے.

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ثنا زہری اور قادر بلوچ کے گلے پیپلز پارٹی کے جھنڈے والے رومال ڈال کر بلاول بھٹو زرداری یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ پورے ملک میں حکومت بنائیں‌گے تو یہ محض دعوی ہی ہوگا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے