پاکستان پاکستان24

افغان مسئلے پر امریکہ ہمیں کسی طرف تو جینے دے: پاکستان

اگست 9, 2021 < 1 min

افغان مسئلے پر امریکہ ہمیں کسی طرف تو جینے دے: پاکستان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر امریکہ ہمیں کسی طرف تو جینے دے۔

پیر کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایک طرف تقاضا کیا جاتا ہے کہ سرحدیں کھولیں اور دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ سرحدوں کو مینج بھی کریں۔ کسی طرح تو جینے دیجئے نا۔ ہم محتاط طریقے سے مشترکہ اہداف کا حصول چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ کے مطابق ’افغانستان پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان نے درخواست دی تھی، جس کو قبول نہیں کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔‘

شاہ محمود نے کہا کہ دوسروں کی ناکامی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔ ہم نے افغانستان سے کہا کہ وہ الزام تراشی سے پرہیز کرے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم سلامتی کونسل میں افغان نمائندے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے