پاکستان پاکستان24

نور مقدم قتل کیس میں کوئی ملزم باہر نہیں جا سکتا: وزیر داخلہ

اگست 10, 2021 < 1 min

نور مقدم قتل کیس میں کوئی ملزم باہر نہیں جا سکتا: وزیر داخلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قتل کی گئی سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کیس کے تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔

منگل کو پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کہا کہ ’بائیومیٹرک سسٹم سے پہلے جو ستر لاکھ شناختی کارڈ جاری ہوئے ہیں، ان سب کی تجدید کی جائے گی۔ تمام جعلی شناختی کارڈز کو ختم کر رہے ہیں اور جن افسروں نے اس عمل میں مدد کی ان سب کو نادرا سے نکال رہے ہیں۔‘

خیال رہے پیر کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کمیٹی کو بتایا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد بلکہ 20 جولائی تک چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کریں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے