پاکستان کی اسلحہ ساز فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، تین ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کینٹ میں ہونے والے ایک حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’آرڈننس فیکٹریز کے ایک پلانٹ میں ہونے والا دھماکہ حادثاتی تھا جو پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’حادثے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے متاثرہ جگہ کو کلیئر کردیا گیا ہے۔‘
دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور علاقے میں دور تک دھویں کے سیاہ بادل دیکھے گئے.
Array