اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

کینیڈا کا خواتین اور سیاستدانوں سمیت 20 ہزار افغان شہریوں کو پناہ دینے کا اعلان

اگست 14, 2021 < 1 min

کینیڈا کا خواتین اور سیاستدانوں سمیت 20 ہزار افغان شہریوں کو پناہ دینے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ 20 ہزار افغانوں کو اپنے ہاں لے جائے گا جن میں خواتین رہنماؤں، سرکاری ملازمین اور وہ دوسرے افراد شامل ہوں گے جن کو طالبان کی جانب سے جان کا خطرہ ہے کیونکہ شدت پسند پورے ملک میں اہم شہروں پر قبضے کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے امیگریشن منسٹر مارکو مینڈیسینو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’افغانستان کی صورت حال دل دہلا دینے والی ہے، ایسے میں کینیڈا خاموش نہیں بیٹھے گا۔‘

میڈیسینو کا کہنا تھا کہ ’پناہ گزینوں میں خصوصی طور پر وہ کمزور لوگ شامل ہوں گے جو ابھی تک افغانستان میں ہیں یا پھر ہمسایہ ریاستوں کی طرف چلے گئے ہیں، جبکہ ان میں خواتین رہنما، سرکاری ملازمین، انسانی حقوق کے کارکن، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافی بھی شامل ہوں گے۔‘

کینیڈین امیگریشن منسٹر کے مطابق ’پناہ کے متلاشیوں کے کئی جہاز کینیڈا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جن میں سے پہلی پرواز ٹورانٹو میں لینڈ کر رہی ہے۔‘

طالبان کے دارالحکومت کابل کی جانب پیش قدمی کے پیش نظر کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کو ہنگامی طور پر وہاں سے جہاز کے ذریعے نکالا گیا، تاہم سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے