پاکستان24 عالمی خبریں متفرق خبریں

تمام افغان طبقات کی نمائندگی کریں گے، دنیا ساتھ دے: طالبان ترجمان

اگست 17, 2021 2 min

تمام افغان طبقات کی نمائندگی کریں گے، دنیا ساتھ دے: طالبان ترجمان

Reading Time: 2 minutes

افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’خواتین کو وہ تمام حقوق ملیں گے جو شریعت نے ان کو دیے ہیں اور ان سے امتیازی سلوک نہیں ہو گا۔‘

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’اسلامی اصلوں کے مطابق خواتین کو کام کرنے کی اجازت ہو گی، طالبان کوئی انتقام نیہں لیں گے۔ عوام سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔‘

انہوں نے بین الاقوامی برادری کو یقین دلایا کہ سفارت خانوں اور امدادی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ سب گواہ ہیں کہ 20 برس کی جدوجہد کے بعد افغانستان کو آزاد کروایا۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان آزاد ہو گیا ہے اور سب کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں ہمیں بدنام کے لیے پھیلائی گئیں کہ طالبان گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔ بقول ان کے افغان فورسز ہم کو بدنام کرنے کے لیے عام لوگوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے اشرف غنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ وہ اتنی نااہل تھی کہ اس کی فورسز کچھ نہ کر سکیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’میڈیا اسی طرح کام کرتا رہے گا تاہم ہماری ثقافتی اقدار کا خیال رکھا جائے۔‘ تاہم یہ بھی یاد دلایا کہ اسلامی اقدار کے خلاف بھی کچھ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بہت اہم ہے، اس کو غیر جانب دار ہونا چاہیے۔

’میڈیا آزاد ہے لیکن قواعدو وضوابط کی پابندی کرے۔ میڈیا بھارئی چارے کو فروغ دے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے معاشرے اور قوم کے مفاد کے لیے اقدامات کریں گے۔ آزادی ہر قوم کا حق ہے۔‘

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’اب افغانستان آزاد ہے، کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’افغان فورسز کی جانب سے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے کابل میں مداخلت کی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امن قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے