پاکستان پاکستان24

جسٹس قاضی فائز کا حکمنامہ درست تھا یا نہیں؟ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اگست 21, 2021

جسٹس قاضی فائز کا حکمنامہ درست تھا یا نہیں؟ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

پاکستان کی سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صحافیوں کی درخواست پر لیے گئے ازخود نوٹس کو مروجہ عدالتی طریقہ کار سے ہٹ کر قرار دیتے ہوئے معاملے کی وضاحت اور حکمنامے کے ازسرنو اجرا کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

‏پانچ رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے، جبکہ جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی پانچ رکنی بینچ کا حصہ نہیں۔

پانچ رکنی لارجر بنچ 26 اگست کے بجائے پیر کو کیس کی سماعت کرے گا.

خیال رہے کہ جمعے کو سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو رپورٹس کے ہمراہ ذاتی حثیت میں طلب کیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے