کھیل

شاہین کی 10 وکٹیں، ویسٹ انڈیز کو شکست

اگست 25, 2021 < 1 min

شاہین کی 10 وکٹیں، ویسٹ انڈیز کو شکست

Reading Time: < 1 minute

کنگسٹن میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

شاہین آفریدی نے دوسرے ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے آخری دن 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے اننگز میں 150 رنز سکور کیے تھے۔

پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں پر 302 جبکہ دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے