جسٹس قاضی فائز کا حکمنامہ ختم، ازخودنوٹس چیف جسٹس کا اختیار: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے از خود نوٹس طریقہ کار کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے 20 اگست کو دو رکنی بینچ کا حکم نامہ واپس لے لیاہے.
سپریم کورٹ ںے کہا ہے کہ کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں، بنچ چیف جسٹس کو نوٹس لینے کی سفارش کر سکتا ہے.
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سوموٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں.
پانچ رکنی بینچ نے جسٹس فائز عیسی کی جانب سے لیا گیا ازخونوٹس واپس لے لیا. صحافیوں کی درخواست کا کیا کرنا ہے فیصلہ چیف جسٹس کریں گے.

