تحریک انصاف کی پشاور بی آر ٹی کا خسارہ دو ارب سے زائد
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے بی آر ٹی سروس پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو پشاور میں وزیراعلیٰ کے مشیر کامران بنگش نے بتایا کہ سال 2021-22 کے لیے بی آر ٹی پر 2.8 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں تحریک انصاف کی حکومت بار بار کہہ چکی ہےکہ بی آر ٹی اپنی اخراجات خود پوری کرے گی۔
کامران بنگش کے مطابق ایک سال کے دوران بی آر ٹی نے کرایہ کی مد میں صرف 73 کروڑ روپے وصول کیے۔
اس وقت بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ دو ارب سے زیادہ ہے۔
Array