جنرل فیض کے کابل دورے کی خبر اور ٹاک شوز میں بحث پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں نیوز چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید کے پڑوسی ملک افغانستان کے دورے کی خبر کو نشر نہ کریں۔
طاقتور سرکاری محکمے کے ایک اہلکار کی جانب سے نیوز ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ اینکرز کو بھی پیغام بھیجا گیا ہے کہ جنرل فیض کے دورے کو ٹاک شوز میں گفتگو کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تین مختلف ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے ڈائریکٹرز اور اینکرز نے اس پیغام کے ملنے کی تصدیق کی ہے۔
Array