اسلام آباد اور 24 اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ کی بندش میں توسیع
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں لگائی گئی پابندیوں میں 15ستمبر تک توسیع کی ہے۔
این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع اور اسلام آباد میں لگائی گئی پابندیوں میں 15 ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ان اضلاع میں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ مذکورہ 24 اضلاع میں تمام ان ڈور جمز اور بین الشہری ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، این سی او سی کورونا کیسز کی مسلسل مانٹیرنگ کر رہا ہے۔
این سی او سی کے مطابق پابندیوں کے حوالے سے آئندہ جائزہ اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث 3 ستمبر کو این سی او سی نے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواکے 24 اضلاع میں 12 ستمبر تک نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔