خیبر پختونخوا: جنازے پر فائرنگ میں 10 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو اور پولیس کے مطابق طورمنگ درہ میں اراضی کے تنازع پر جنازہ گاہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ملک اعجاز کے درمیان اراضی کے تنازع پر نماز جنازہ میں فائرنگ ہوئی۔
مارے جانے والوں میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کا جوان سال بیٹا فہد بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوعے پر پہنچے۔
لاشوں اور زخمیوں کو تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 10شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Array