پاکستان24 کھیل

سیکیورٹی خدشات، نیوزی لینڈ نے کرکٹ سیریز منسوخ کر دی

ستمبر 17, 2021 < 1 min

سیکیورٹی خدشات، نیوزی لینڈ نے کرکٹ سیریز منسوخ کر دی

Reading Time: < 1 minute

پی سی بی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے. ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی.

وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں.

نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا.

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق تھریٹ لیول بڑھانے اور گراؤنڈ پر موجود سکیورٹی ایڈوائزرز کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا کہ بلیک کیپس دورہ جاری نہیں رکھیں گے۔‘
’اب ٹیم کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔‘

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق ایڈوائس ملنے کے بعد دورہ جاری رکھنا ممکن نہ تھا۔
’مجھے اندازہ ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے نقصان دہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے اور یہی معقول آپشن ہے۔‘

نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز نے ڈیوڈ وائٹ کے بیان سے ہم آہنگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس معاملے میں شریک رہے اور فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کھلاڑی اچھے ہاتھوں میں ہیں، وہ محفوظ ہیں اور ہر ایک اپنے بہترین مفاد کے مطابق کام کر رہا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے