پاکستان24 کھیل

’ہم معذرت خواہ ہیں‘، انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ

ستمبر 20, 2021 2 min

’ہم معذرت خواہ ہیں‘، انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ

Reading Time: 2 minutes

انگلش کرکٹ ٹیم نے اگلے ماہ ہونے والا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’اس سال کے شروع میں ہم نے اکتوبر میں پاکستان میں دو اضافی ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز کھیلنے پر اتفاق کیا جس میں خواتین کا مختصر دورہ بھی شامل کیا گیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس ویک اینڈ پر ای سی بی نے پاکستان میں انگلینڈ کے مین اور ویمن ٹیموں کے دورے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس بلایا اور ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ بورڈ نے نہ چاہتے ہوئے اکتوبر کے دورے سے دونوں ٹیموں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
’انگلش کرکٹ بورڈ 2022 میں پاکستان کے دورے کا دیرینہ عزم رکھتا ہے۔‘

ای سی بی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’ہماری کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے لیے ایک اضافی پیچیدگی بھی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں دورہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مثالی تیاری نہیں ہو سکے گی، جہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ہماری اولین ترجیح ہے۔‘

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ پی سی بی کے لیے بڑی مایوسی کا سبب ہو گا جس نے اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی میزبانی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ گزشتہ دو موسم گرما میں ان کی انگلش اور ویلز کرکٹ کی سپورٹ دوستی کا بڑا مظاہرہ رہی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ پر اس کے اثرات کے لیے ہم مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں اور 2022 کے لیے ہمارے اہم دوروں کے منصوبوں کے لیے عزم پر زور دیتے ہیں۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ کی فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ اپنی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹے اور کرکٹ کی برادری کے ایک ممبر کو جب ان کی بہت زیادہ ضرورت تھی تو مایوس کیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انشااللہ اس سے نکل آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے