پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے گناہ میں شریک نہیں: مریم نواز

ستمبر 23, 2021 < 1 min

باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے گناہ میں شریک نہیں: مریم نواز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں دی گئی توسیع کے گناہ میں شریک نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے موجودہ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع تحریک انصاف کی حکومت کی خواہش پر دی گئی تھی اور اس کے لیے آئین میں ترمیم کی ہدایت سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک فیصلے میں کی تھی۔

ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے پہلے پہل آرمی چیف کو توسیع دینے کی مخالفت کی مگر بعد ازاں مسلم لیگ ن نے اس کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔

جمعرات کو ہائیکورٹ میں رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز سے جب پوچھا گیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی اب چیئرمین نیب کو دی جا رہی ہے، اس پر وہ کیا کہیں گی؟

مریم نواز کا جواب تھا کہ وہ پہلی والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھیں۔

جب اُن کو بتایا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آئینی ترمیم کو مسلم لیگ ن نے ووٹ دیا تھا تو مریم نواز نے کہا کہ وہ اُس مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے