پاکستان پاکستان24

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں: تحریک انصاف حکومت

اکتوبر 1, 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں: تحریک انصاف حکومت

پاکستان میں حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جس کے خلاف سوشل میڈیا پر شہری سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں.

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں کیے گئے اضافے کے تحت پیٹرول چار روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 127 روپے سے بڑھ گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر آٹھ روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے پانچ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ ’پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں ریجن میں سب سے کم ہیں۔‘

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ’عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اوگرا نے قیمتوں میں زیادہ اضافے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم نے تجویز کے برخلاف کم سے کم اضافے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات 30 ستمبر کی شب 12 بجے سے ہو گا۔

جمعرات کو کرنسیوں کے شرح تبادلہ کے لحاظ سے جہاں ڈالر ملکی تاریخ میں سب سے بلند سطح پر رہا ہے وہیں نئی پیٹرولیم قیمتوں کے اعلان کے بعد پیٹرول بھی 127.30 روپے کے ساتھ بلند ترین قیمت پر موجود ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے