بلوچستان میں شدید زلزلے سے 20 ہلاک، سینکڑوں زخمی
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، پشین سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہونے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی انتظامیہ کے مطابق بدھ کی شب تین بجے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہرنائی میں مکانات منہدم ہو گئے اور متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
Array