اہم خبریں پاکستان

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 300ارب سے زائد سیلز ٹیکس چھوٹ، سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز

اکتوبر 16, 2021 < 1 min

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 300ارب سے زائد سیلز ٹیکس چھوٹ، سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز

Reading Time: < 1 minute

نیو یارک ( آن لائن ) آئی ایم ایف نے شوکت ترین کو 300 ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس چھوٹ اور سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولیوں ، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی ، ملاقات میں قرض پروگرام بحالی پر تبادلہ خیال کیا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو معاشی اقدامات پر قائل کرنے کی کوشش کی ۔آئی ایم ایف نے جنرل سیلز ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے