اہم خبریں پاکستان24 متفرق خبریں

منشیات کیس: شاہ رخ کے بیٹے آریان کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

اکتوبر 20, 2021 < 1 min

منشیات کیس: شاہ رخ کے بیٹے آریان کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں ممبئی کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بدھ کو عدالت نے سماعت کے دوران آریان خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ اور منمن ڈمیچا کی ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آریان خان کے وکلا ضمانت کے لیے اب ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ آریان خان 18 روز سے جیل میں ہیں اور اب انہیں ایک بار پھر جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

اخبار انڈیا ٹو ڈے نے بتایا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو کروز پارٹی کے دوران آریان خان کی بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں چیٹ ملی ہے اور یہ چیٹ میسیجز بدھ کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے ٹی وی کو ’ایکسکلیوسو‘ معلومات موصول ہوئی ہیں کہ این سی بی کو بالی وڈ انڈسٹری میں اینٹری دینے کے لیے تیار اداکارہ کی آریان خان کے ساتھ چیٹ ملی ہے جس میں وہ دونوں بظاہر دو اکتوبر کو ممبئی کی کروز پارٹی کے دوران منشیات کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔
آریان خان کی کچھ منشیات فروشوں کے ساتھ چیٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ممبئی کی سیشن عدالت نے بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے