اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

سوڈان کے جنرل نے اپنا ملک فتح کر لیا، ایمرجنسی نافذ

اکتوبر 25, 2021 2 min

سوڈان کے جنرل نے اپنا ملک فتح کر لیا، ایمرجنسی نافذ

Reading Time: 2 minutes

سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے فوجی بغاوت کے بعد خودمختار کونسل اور عبوری حکومت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.

ٹیلی ویژن خطاب میں جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کےحوالے سے جاری کشمکش ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور فوج کو اس کی حفاظت کے لیے قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

برہان نے کہا کہ جولائی 2023 میں انتخابات ہونے پر حکومت سویلین منتخب حکومت کے حوالے کرنے تک فوج جمہوری عمل جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ ایڈم ہارک نے دبئی سے تعلق رکھنے والے چینل کو بتایا کہ ملک کے حکمراں کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے ساتھ امریکہ کے خصوصی ایلچی جیفری فیلٹ مین کی موجودگی میں ایک پہلے معاہدے کے باوجود یہ بغاوت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس چھ ہفتے قبل علم تھا کہ بغاوت ہو گی۔

انہوں نے العربیہ کو اپنے فون انٹرویو کے دوران بتایا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ اقتدار سونپنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرنا چاہتی۔‘

نیوز چینل العربیہ نے خبر دی ہے کہ اس فوجی کارروائی نے بین الاقوامی تشویش کو بھی جنم دیا ہے۔عرب لیگ نے کسی بھی ایسے اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے جو سوڈان میں استحکام کو متزلزل کر سکتا ہے۔

افریقن یونین کمیشن کے سربراہ موسیٰ فاکی مہمت نے کہا ہے کہ ’سوڈان کے سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جانا چاہیے اور انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔‘

موسیٰ فاکی نے یہ بھی کہا کہ فوج اور سول حکومت کے سول ونگ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔

اس سے قبل سوڈانی فوج کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جھڑپوں کے دوران کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی جب پیر کو وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کو معزول کرنے والی فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر ہجوم سڑکوں پر نکل آیا تھا۔

بعد ازاں سوڈان کی وزارت اطلاعات نے بتایا تھا کہ ’جوائنٹ ملٹری فورسز‘ نے وزیراعظم عبداللہ حمدوک اور متعدد وزرا کو حراست میں لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پیر کو سوڈان کی وزارت اطلاعات نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ’عبوری خودمختار کونسل کے سویلین اراکین اور عبوری حکومت کے متعدد وزرا کو جوائنٹ ملٹری فورسز نے حراست میں لیا ہے۔‘

الحدث ٹی وی نے کہا ہے کہ گرفتار افراد میں کابینہ کے چار وزرا اور سوڈان کی مجلس السیادہ کے ایک رکن بھی شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے