پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کریں گے: عمران خان

نومبر 3, 2021

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کریں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

بدھ کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت 100 فی صد بڑھی ہے۔ انڈیا میں پیٹرول 250 روپے فی لیٹر ، بنگلہ دیش میں 200 روپے جبکہ پاکستان میں 138 روپے لیٹر ہے‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سوائے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے پاکستان میں تیل سب سے سستا ہے۔ ہم نے ٹیکس کم کر کے تیل کی قیمت کم رکھی ہے تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔‘

عمران خان کے مطابق ’گذشتہ تین چار ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں تیل کی قیمت 33 فیصد بڑھی ہوئی جبکہ بین الاقوامی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل جو 42 ڈالر کا تھا آج 85 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی کا واقعی مسئلہ ہے، پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہے۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’120 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں جس میں 40 لاکھ خاندانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں کا پروگرام شامل ہے۔ کسان کو 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ملے گا۔‘

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے ورنہ خسارے میں چلے جاتے، قرضے واپس کرنے کی رقم نہیں تھی۔‘

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا، زر مبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے، اگر ڈیفالٹ کر جاتے تو روپیہ گر جاتا اور مہنگائی آسمان پر ہوتی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے