پاکستانی کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ، 23 ہلاک
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آ رہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کیا گیا۔
حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو ئے جبکہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔
ہلاک افراد کی لاشوں کو مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

