پاکستان

منال و مارگلہ کی پہاڑیوں پر ملکیت کا دعویٰ کیوں؟ ہائیکورٹ

نومبر 5, 2021

منال و مارگلہ کی پہاڑیوں پر ملکیت کا دعویٰ کیوں؟ ہائیکورٹ

اسلام آباد کی مار گلہ پہاڑی پر فوج کے دعویٰ ملکیت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔

درخواست گزار منال ہوٹل کی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے سے معاہدہ کر کے ہوٹل بنایا اب بے دخل کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا ہے کہ مار گلہ کی پہاڑی پر کوئی ملکیت کیسے جتا سکتا ہے؟ فوج کا محکمہ فارمز ڈائریکٹوریٹ سرکاری جنگلات کی زمین پر قبضے کا دعوی کیسے کر سکتا ہے؟

عدالت نے اٹارنی جنرل اور فوج کے محکمے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے