پاکستان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

نومبر 6, 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے بائیں گے۔

سنیچر کو مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس ویڈو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی قیادت کی سربراہی میں 13 نومبر کو کراچی اور 17 نومبر کو کوئٹہ میں سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 20 نومبر کو پشاور میں سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

آخری ریلی لاہور میں ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے