مذاکرات سے پہلے ہمارے قیدی رہا کریں، پاکستانی طالبان کا مطالبہ
کالعدم تحریک طالبان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ہمارے قیدی رہا کریں۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق متعدد پاکستانی طالبان رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان کے ذریعے پاکستان کی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے۔
افغانستان کے صوبے کنڑ میں ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر نے کہا کہ افغان ’طالبان نے سہولت کاری کی ہے اور اب تک مذاکرات کے دو ابتدائی دور ہو چکے ہیں۔‘

