پاکستان

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس،نوٹیفیکیشن جاری

نومبر 7, 2021

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس،نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی اٹھانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد تنظیم کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا.

اتوار کی شام وفاقی کابینہ کےارکان نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی اٹھانے کے فیصلے کی منظوری دی.

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا.

سنیچر کو وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنے کی سرکولیشن سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی۔

سمری میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اور پابندیاں ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے خفیہ معاہدے کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے