پاکستان

پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی نہیں: قومی سلامتی کمیٹی

نومبر 8, 2021

پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی نہیں: قومی سلامتی کمیٹی

پاکستان کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوج اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے عوامی نمائندوں کو کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات پر بریفنگ دی ہے اور اس دوران ملکی معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں مشکلات کا ذکر کیا ہے۔

پاکستان کی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں عسکری قیادت کی جانب افغانستان کی صورت حال اور اس سے جڑے دیگر معاملات اور پاکستان کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یکم اکتوبر 2021 کو اپنے انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، ان مذاکرات کی شروعات ہو چکی ہے.

اجلاس میں عسکری حکام پارلیمانی رہنماؤں کو افغانستان کی صورتحال، پاکستان کے کردار اور پاکستان پر اس کے اثرات کے علاوہ اندرونی و بیرونی سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے شرکا کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات بھی بریفنگ کا حصہ رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے