پاکستان

پاکستانی طالبان کی جنگ بندی کی تصدیق، اپوزیشن کو مذاکرات پر تحفظات

نومبر 9, 2021

پاکستانی طالبان کی جنگ بندی کی تصدیق، اپوزیشن کو مذاکرات پر تحفظات

پاکستان کی حکومت سے مذاکرات کے دوران شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی ایک ماہ تک کے لیے کی گئی۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان کی جانب سے مذاکرات کی تصدیق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین ایک ماہ کے لیے فائر بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ پارلیمان میں کسی اتفاقِ رائے کے بغیر خود اپنے طور پر تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات کرے۔

اسلام آباد میں آرمی چیف اور سیاسی قیادت کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو نے طالبان سے مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں تحریک لبیک سے معاہدے اور تحریک طالبان سے مذاکرات، دونوں پر اپوزیشن نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور فوج کے سربراہ کو خدشات سے آگاہ کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے