پاکستان

سردیوں میں گیس دن میں تین وقت ملے گی: حکومت

نومبر 12, 2021

سردیوں میں گیس دن میں تین وقت ملے گی: حکومت

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس دن میں صرف تین اوقات میں فراہم کی جائے گی۔

جمعے کو پارلیمان کے سینیٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ’ایل این جی پاکستان میں ایل این جی بورڈ کے ذریعے خریدی جاتی ہے۔ نومبر اور دسمبر کے لیے 11 مزید کارگوز لیے ہیں۔ پاکستان میں 28 فیصد گھرانوں کوگیس ملتی ہے۔ 70 فیصد سے زائد گھرانوں کو گیس کی فراہمی نہیں ہو پاتی۔ گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ۔ کوشش کر رہے ہیں ڈومیسٹک اور انڈسٹریل دونوں سیکٹرز کو گیس فراہم ہو۔‘

وزیر توانائی نے گیس صارفین کو آگاہ کیا کہ سردیوں میں دن میں صرف تین دفعہ گیس فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس صبح، دوپہر اور رات کا کھانا بنانے کے اوقات میں ہی ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے