موٹیویشنل سپیکر جاوید چوہدری کا بیٹا گرفتاری کے بعد جیل منتقل
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی مقامی عدالت نے مشہور ٹی وی اینکر جاوید چوہدری کے بیٹے محمد فائز اور اس کے تین ساتھیوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
سنیچر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیشی کے بعد بخشی خانے منتقلی کے دوران جاوید چوہدری کے بیٹے کی ویڈیو بنانے سے روکنے کے لیے اُس کے ساتھیوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔
جمعے کو پولیس نے ٹی وی اینکر اور موٹیویشنل سپیکر جاوید چوہدری کے بیٹے کو تین دوستوں کے ہمراہ گرفتار کر کے ہسپتال میں نشے کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق جاوید چوہدری کے بیٹے نے دوستوں کے ہمراہ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں سرکاری سکول پر حملہ کر کے سٹاف اور خواتین اساتذہ سے بدتمیزی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق جاوید چوہدری کا بیٹا اور ساتھی ویگو ڈالے پر آئے تھے.
واقعہ سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔
Array