گائے کے پیشاب اور گوبر سے انڈین معیشت مضبوط ہو سکتی ہے: حکومت
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا ہے کہ گائےکے گوبر اور پیشاب سے ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سنیچر کو ایک تقریب میں کہا کہ حکومت نے گائے کے لیے پناہ گاہیں تیار کی ہیں، لیکن لوگوں کو بھی کچھ کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم چاہیں تو گائے، اس کے گوبر اور پیشاب سے ملک کی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ حکومت نے لکڑی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے گائے کے گوبر سے تختے تیار کیے ہیں۔‘
Array