اسلام آباد میں تیز رفتار کار الٹ کر چار گاڑیوں سے ٹکرا گئی، 3 ہلاک
اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی الٹنےکے باعث چارگاڑیوں سے ٹکرا گئی،تین افرادہلاک ہو گئے، لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ایکسپریس وے پر فیض آباد کے قریب واقع پولیس ناکہ کے پاس پیش آیا.
تیز رفتار کار ڈیوائڈرسے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اورقلابازیاں کھاتی ہوئی چارگاڑیوں سے جا ٹکرائی ،جس کے باعث چار افرادشدید زخمی ہوئے،زخمیوں کو ریسکیو 1122ایمبولینسسزکے ذریعے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین زخمی دوران علاج دم توڑ گئے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی شناخت فہداسلام،حارث اورشارق کے نام سے کی گئی، جن کا تعلق بالترتیب جہلم اورراولپنڈی سے ہے.
لاشیں پمز اسپتال کی مارچری منتقل کی گئیں،جہاں ان کے ظاہری ملاحظے کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائیں گی،جبکہ پولیس نے واقعہ کے حوالے سےقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

