پاکستان

میر شکیل اور انصار عباسی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

نومبر 16, 2021

میر شکیل اور انصار عباسی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ چیف جج کا حلف نامہ شائع کرنے پر جنگ گروپ کے مالک میر شکیل، ایڈیٹر عامر غوری اور صحافی انصار عباسی کو توہین عدالت کے شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

منگل کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ یہ میرا احتساب ہو رہا ہے۔ جس جج کا نام آپ نے خالی چھوڑ دیا اس سے پوری عدالت پر سوال اٹھے۔

”لوگوں کا اعتماد اس عدالت پر تباہ کرنے کے لیے سکینڈل بننا شروع ہو گئے۔ سارے حقائق جانے بغیر خبر دے دی۔ کیا آپ نے خبر میں لکھا کہ یہ حلف نامہ لندن میں نوٹرائزڈ ہے؟ اس کے قانونی نتائج ہوں گے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ چیف جج کا حلف نامہ بظاہر جھوٹا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے