رسیدیں کہاں ہیں؟ انڈین کرکٹر کی پانچ کروڑ کی گھڑی ضبط
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے دبئی سے واپسی پر انڈین کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی پانچ کروڑ انڈین روپے مالیت کی دو گھڑیاں ضبط کر لی ہیں۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق ہاردیک پانڈیا اتوار کو دبئی سے ممبئی پہنچے تھے۔
ممبئی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹر کے پاس گھڑیوں کی رسید موجود نہیں تھی۔
خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں.
دوسری جانب ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے کسٹمز کے دفتر گئے تھے۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہاردیک پانڈیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Array